احمدی اور غیر احمدی میں کیا فرق ہے؟ احمدی اور غیر احمدی میں کیا فرق ہے؟

احمدی اور غیر احمدی میں کیا فرق ہے‪؟‬

Beschreibung des Verlags

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک تقریر ہے جو آپ نے ۲۷؍دسمبر ۱۹۰۵ء کو بعد نماز ظہر و عصر مسجد اقصی میں فرمائی۔ ۲۶؍دسمبر ۱۹۰۵ء کی صبح کو مہمان خانہ جدید کے بڑے ہال میں احباب کا ایک بڑا جلسہ اس غرض کے لیے منعقد ہوا تھا کہ مدرسہ تعلیم الاسلام کی اصلاح کے سوال پر غور کریں۔ اس میں بہت سے بھائیوں نے مختلف پہلوؤں پر تقریریں کیں۔ ان تقریروں کے ضمن میں ایک بھائی نے اپنی تقریر کے ضمن میں کہا کہ ’جہاں تک میں جانتا ہوں حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے سلسلہ اور دوسرے مسلمانوں میں صرف اسی قدر فرق ہے کہ وہ مسیح ابن مریم کا زندہ آسمان پر جانا تسلیم کرتے ہیں اور ہم یقین کرتے ہیں کہ وہ وفات پا چکے ہیں۔ اس کے سوا اور کوئی نیا امر ایسا نہیں جو ہمارے اور ان کے درمیان اصولی طور پر قابل نزاع ہو‘ اس سے چونکہ کامل طور پر سلسلہ کی بعثت کی غرض کا پتہ نہ لگ سکتا تھا بلکہ ایک امر مشتبہ اور کمزور معلوم ہوتا تھا۔ اس لیے ضروری امر تھا کہ آپؑ اس کی اصلاح فرماتے۔ چونکہ اس وقت کافی وقت نہ تھا اس لیے ۲۷؍دسمبر کو بعد ظہر و عصر آپ نے مناسب سمجھا کہ اپنی بعثت کی اصل غرض پر کچھ تقریر فرمائیں۔ آپ کی طبیعت بھی ناساز تھی۔ محض اللہ تعالی کے فضل سے آپ نے احمدی اور غیر احمدی میں فرق کے بارے میں تقریر فرمائی۔

GENRE
Religion und Spiritualität
ERSCHIENEN
1906
17. Juni
SPRACHE
UR
Urdu
UMFANG
44
Seiten
VERLAG
Ahmadiyya Muslim Community
GRÖSSE
9,4
 MB

Mehr Bücher von حضرت مرزا غلام احمد قادیانی

کشتی نوح کشتی نوح
1902
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب
1897
فتح اسلام فتح اسلام
1891
براہین احمدیہ (حصہ دوم) براہین احمدیہ (حصہ دوم)
1880
براہین احمدیہ (حصہ اوّل) براہین احمدیہ (حصہ اوّل)
1880
(ملفوظات (جلد 1 (ملفوظات (جلد 1
1960