![کلّیاتِ غزل ۔ مرزا غالب](/assets/artwork/1x1-42817eea7ade52607a760cbee00d1495.gif)
![کلّیاتِ غزل ۔ مرزا غالب](/assets/artwork/1x1-42817eea7ade52607a760cbee00d1495.gif)
![](/assets/artwork/1x1-42817eea7ade52607a760cbee00d1495.gif)
![](/assets/artwork/1x1-42817eea7ade52607a760cbee00d1495.gif)
کلّیاتِ غزل ۔ مرزا غالب
با لحاظ ردیف
-
- 4,49 €
-
- 4,49 €
Publisher Description
کلّیاتِ غزل مرزا غالب کے بارے میں
غالب کی غزلیات کے کلیات کے ساتھ حاضر ہوں، میر تقی میر کے کلیات کی طرح اس میں بھی تمام کلام ردیف کے لحاظ سے ترتیب دیا گیا ہے، ہر غزل کے قوافی کو الگ سے لنک کی صورت میں غزل کے آخر میں رکھا گیا ہے اور اس قافیے کے لنک پر جانے سے وہ تمام اشعار سامنے آجاتے ہیں جن میں غالب نے وہ لفظ بطور قافیہ استعمال کیا۔ ساتھ ہی ہرغزل کی بحر بھی نوٹ کی گئی ہے۔ تمام غزلیں احمد ندیم قاسمی کے چھاپے گئے نسخۂ حمیدیہ سے لی گئی ہیں، لیکن اس نسخے میں موجود رباعیات اور قصائد کو شامل نہیں کیا گیا۔ نسخۂ حمیدیہ میں جو کلام حواشی میں شامل تھا اور جو کہ یقینا متداول دیوان کا حصہ نہیں تھا، اس کو بھی مجموعے کا باقاعدہ حصہ بنا دیا گیا ہے۔
ای بکس روایتی کتب سے بہت مختلف ہیں، اور ٹیکنالوجی اور ادب کے علم کے امتزاج سے ان میں ایسے کام ممکن ہیں جو روایتی کتب میں ممکن نہیں تھے۔ ان کا جلوہ نہ صرف آپ نے میر کے کلیات میں دیکھا بلکہ اس کلیات میں بھی اس کی جھلک واضح ہے۔ امید ہے ای بکس کی دنیا میں کلاسیکی ادب کی ایسی تالیف آپ کے میعار پر پوری اترے گی۔ ابھی اس سفر کا آغاز ہے، اردو ادب کے باقی اساتذہ کے کلام پر کام جاری ہے، روزگار کے جھمیلوں سے جتنی بھی فرصت ملتی ہے اسی کام پر صرف ہوتی ہے۔ آپ کی دعاؤں اور محبتوں سے یقیناً یہ تمام پراجیکٹس اپنی تکمیل کو پہنچیں گے۔
احقر
یاور ماجد
ستمبر دو ہزار بائیس