Selected Urdu Poetry (Ahmed Faraz) Selected Urdu Poetry (Ahmed Faraz)

Selected Urdu Poetry (Ahmed Faraz‪)‬

    • £16.99

    • £16.99

Publisher Description

اردو کی منتخب شاعری (احمد فراز)

احمد فراز جن کا پیدائشی نام سید احمد شاہ تھا، اپنے تخلص فراز سے پہچانے جاتے تھے۔ وہ پچھلی صدی کے سب سے زیادہ سراہے جانے والے شاعر تھے۔ فراز، جن کا موازنہ فیض احمد فیض سے کیا جاتا ہے، اپنے ہم عصر شعراء میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔ ان کی تحریر کردہ شاعری کی طرز، نفیس مگر سادہ ہے۔

فراز نے اردو کی تعلیم پشاور یونیورسٹی سے حاصل کی۔ سیاسی معاملات میں صاف گوئ اختیار کرنے کی وجہ سے ضیاءالحق کے دور میں وہ اس لئے گرفتار کر لئے گئے کہ انہوں نے ایک مشاعرے میں ملٹری کی حکمرانی پر تنقید کی تھی۔ اس واقعہ کے بعد انہوں نے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کی اور چھ سال برطانیہ، کینیڈا اور یورپ میں گزارنے کے بعد وہ پاکستان واپس آئے۔ وطن لوٹنے پر ابتداء میں انہیں اکیڈمی آف لیٹرز کے چیرمین کا عہدہ دیا گیا اور اس کے بعد کئ سال وہ اسلام آباد میں واقع نیشنل بک فاؤنڈیشن کے چیر پرسن رہے۔

فراز کو 2004 میں ان کی ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت نے انہیں ہلال امتیاز دیا، مگر 2006 میں انہوں نے یہ اعزاز حکومتی پالیسیوں سے دل برداشتہ ہو جانے کی وجہ سے واپس کر دیا۔

GENRE
Fiction
NARRATOR
AF
Ahmed Faraz
LANGUAGE
UR
Urdu
LENGTH
00:50
hr min
RELEASED
2012
1 January
PUBLISHER
Urdu Studio
SIZE
47
MB