Urdu Ki Aakhri Kitaab Urdu Ki Aakhri Kitaab

Urdu Ki Aakhri Kitaab

    • £13.99

    • £13.99

Publisher Description

اردو کی آخری کتاب

اردو کی آخری کتاب اپنے اندر کہانیاں، نظمیں اور نثر سموئے ہوئے ہے۔ یہ کتاب قدرتی نظام، جغرافیہ، تاریخ، سائنس سے لیکر حساب دانی تک کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ اس کتاب کی کہانیاں، نظمیں اور نثر تعمیری تنقید میں ڈھکی ہوئ مصنف ابن انشاء کی بے مثل ذہانت اور مزاح کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
ابن انشاء کا اصلی نام شیر محمد خان تھا۔ یہ 15 جون 1927 کو پیدا ہوئے اور 11 جنوری 1978 میں ان کا انتقال ہو گیا۔ ابن انشاء بائیں بازو کے اردو زبان کے شاعر، مزاح نگار، سفرناموں کے لکھاری اور کالم نگار تھے۔ انہیں اردو زبان کا بہترین مزاح نگار مانا جاتا ہے۔ ان کی طرز تحریر زبان دانی کے ایک منفرد انداز میں لپٹی ہوئ پائ جاتی ہے جو امیر خسرو کے سے الفاظ اور جملوں کی بناوٹ کی یاد دلاتی ہے۔
ابن انشاء پاکستان کے کئ اداروں کے ساتھ وابستہ رہے۔ جن میں ریڈیو پاکستان، وزارت ثقافت اور نیشنل بک سینٹر آف پاکستان شامل ہیں۔ انہوں نے کافی عرصہ اقوام متحدہ کے ساتھ بھی کام کیا ۔ اپنے اس کام کی وجہ سے وہ دنیا کے کئ ممالک گئے۔ ایک وسیع دنیا کے سفر اور سیاحت ان سے سفر نامے لکھوانے کا باعث بنی۔ جن ملکوں کا انہوں نے دورہ کیا ان میں جاپان، فلیپین، چین، ہانگ کانگ، تھائ لینڈ، انڈونیشیا، ملائشیا، افغانستان، ایران، ہندوستان، فرانس، برطانیہ، ترکج اور امریکہ شامل ہیں۔

GENRE
Comedy
NARRATOR
FK
Fawad Khan
LANGUAGE
UR
Urdu
LENGTH
02:06
hr min
RELEASED
2018
1 October
PUBLISHER
Urdu Studio
SIZE
107.1
MB